میشا شفیع کے ہتک عزت دعویٰ پر حکم امتناعی کیخلاف دائردرخواست منظور

 میشا شفیع کے ہتک عزت دعویٰ پر حکم امتناعی کیخلاف دائردرخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس عاصم حفیظ نے گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعویٰ پر حکم امتناعی کے خلاف دائردرخواست منظور کر لی،سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعویٰ پر کارروائی روک رکھی تھی،میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی،گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ایک ارب جبکہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف دو ارب کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھاہے،ماتحت عدالت نے میشا شفیع کے دعویٰ پر کارروائی روک رکھی تھی جس پر میشا شفیع نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،اب علی ظفر کے دعوے کے ساتھ میشا شفیع کے ہتک عزت دعوے پر بھی سماعت شروع ہو گی۔

 میشا شفیع 

مزید :

صفحہ آخر -