پی ایس ایل میں پیپرارولز کی خلاف ورزی پر بھی کنٹریکٹ ختم کردیا جائیگا، ہائیکورٹ 

پی ایس ایل میں پیپرارولز کی خلاف ورزی پر بھی کنٹریکٹ ختم کردیا جائیگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کیلئے جوائنٹ وینچر کے خلاف دائر درخواست پرپی ٹی وی کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا کو 24 جنوری کو دلائل کے لئے طلب کر لیاہے،فاضل جج نے قراردیا کہ پی ایس ایل میں اگر ایک دن بھی باقی رہا اور یہ ثابت ہو گیا کہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بھی اس کنٹریکٹ کو ختم کر دیا جائے گا، پی ایس ایل ہونے کے دوران بھی اگر جوائنٹ وینچر غیر قانونی نکلا تو معاملہ نیب کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے، انڈیپینڈنس میڈیا کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ پی ایس ایل آنیوالا ہے اور کیس کو جلدی نمٹایا جائے، پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے جوائنٹ وینچر کیا گیا، جوائنٹ وینچر کے تحت پی ایس ایل نشریاتی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تھے، پی سی بی نے آئی سی سی کے نشریاتی حقوق کیلئے اشتہار دیا تھا، پی ٹی وی نجی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر نہیں کر سکتا، عدالت سے استدعاہے کہ پی ٹی وی اور اے آر وائے کا جوائنٹ وینچر غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اوردرخواست گزار کو بھی پی ایس ایل نشریاتی حقوق کی دوبارہ بولی میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔
پی ایس ایل

مزید :

صفحہ آخر -