بلال اصغر وڑائچ نا اہلی کیس کی  سماعت 2فروری تک ملتو ی

 بلال اصغر وڑائچ نا اہلی کیس کی  سماعت 2فروری تک ملتو ی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبروپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 2فروری تک ملتو ی ہوگئی،درخواست گزار زاہد رسول کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ جعلی ڈگری کی بناپر الیکشن لڑا،بلال اصغر وڑائچ نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپایا،عدالت سے استدعاہے کہ بلال اصغر وڑائچ کے انتخابات کو کالعدم قراردیاجائے۔

 نا اہلی کیس

مزید :

صفحہ آخر -