صارف عدالت کا شو روم مالک کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار، کیس دوبارہ سننے کا حکم

 صارف عدالت کا شو روم مالک کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار، کیس دوبارہ سننے کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی خراب گاڑی واپس نہ کرنے پر صارف عدالت کی جانب سے شو روم کے مالک کو ایک لاکھ 65ہزار روپے جرمانے کرنے کا فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ سننے کا حکم دے دیا جسٹس محمد شان گل نے فیصلے میں کہاکہ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ اس شادی کی عکاسی کرتا ہے جس میں دولہا دلہن کے علاوہ سب کچھ موجود ہے،مسٹرجسٹس محمد شان گل نے 24صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلہ میں قراردیا ہے کہ درخواست گزار محمد اسلم ایک گاڑیوں کا شو روم چلاتا ہے،جہاں سے مدعاعلیہ نے ایک سکینڈ ہینڈ گاڑی خریدی،شکایات کنندہ نے گاڑی ٹھیک نہ چلنے پر درخواست گزار کو واپس کر دی اور متبادل گاڑی دینے کا مطالبہ کیا،درخواست گزار نے گاڑی تبدیل کردی تاہم دوسری گاڑی بھی ٹھیک نہیں چلی، مکینک کے مطابق شکایت کنندہ کو دی گئی گاڑی کا انجن خراب اور گاڑی پینٹڈتھی،شکایت کنندہ نے شو روم کے مالک محمد اسلم کو گاڑی کی رقم واپس کرنے کا کہا تاہم درخواست گزار نے گاڑی ٹھیک کرادی اور رقم واپس کرنے سے انکار کیا،شکایت کنندہ نے درخواست گزار کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کیا، صارف عدالت نے شکایت کنندہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ 65ہزار روپے جرمانہ دا کرنے کا حکم دیا،فاضل جج نے فیصلہ میں لکھا کہ یہ بات صاف ہے کہ صارف عدالت کا حکم ٹھوس وجوہات کے بغیر ہے جو فیصلے کے معیار پر پورا نہیں اترتا صارف عدالت نئے سرے سے کیس کو سن کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

 صارف عدالت

مزید :

صفحہ آخر -