ہائیکورٹ بار کے انتخابات،4 عہدوں کیلئے 17 امیدوار سامنے آگئے

 ہائیکورٹ بار کے انتخابات،4 عہدوں کیلئے 17 امیدوار سامنے آگئے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23ء کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز 17 امیدوارسامنے آگئے،کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اور 21 جنوری کو ہوگی، انتخابات 26 فروری کو ہوں گے، چار عہدوں کے لئے 17 امیدوار سامنے آئے ہیں،لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے صدارت کے لئے انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوارسردار اکبر علی ڈوگر اور پروفیشنل گروپ کے رانا اسد اللہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،نائب صدر کے لئے5، سیکرٹری کے عہدے کے لئے 4 اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے 6 امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے امیدوار کے لئے الیکشن اخراجات کی فیس 8 لاکھ،نائب صدر کے لئے 4 لاکھ، سیکرٹری کے لئے 5 لاکھ اور فنانس سیکرٹری کیلئے 2 لاکھ روپے فیس مقرر کی گئی ہے،امیدواروں کی عبوری فہرست 22 جنوری کو اور اعتراضات 24 جنوری کو وصول کئے جائیں گے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 جنوری کو واپس لے سکیں گے،حتمی فہرست 26 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابات میں 25 ہزار سے زائد وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اہل ہیں،26 فروری کو پولنگ صبح 9 سے 5 بجے شام تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

 ہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -