ہائیکورٹ نے شہر کے خارجی راستوں پرغیر قانونی بس اڈافیس وصولی روک دی

ہائیکورٹ نے شہر کے خارجی راستوں پرغیر قانونی بس اڈافیس وصولی روک دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شہر کے خارجی راستوں پر رکاوٹیں لگا کرغیر قانونی بس اڈافیس کی وصولی سے روکتے ہوئے نجی بس کمپنیوں کی درخواست نمٹا دی،نجی بس کمپنیوں کی طرف سے سلمان منصور ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بس اڈے سے روانہ ہونیوالی بسوں سے ہی اڈا فیس وصولی کی مجاز ہے،ضلعی انتظامیہ شہر کے خارجی راستوں پررکاوٹیں لگا کر غیر قانونی اڈا فیس وصول کررہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ دوہری اڈا فیس وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دیاجائے۔

بس اڈافیس

مزید :

صفحہ آخر -