سزائے موت کے مجرم کی اپیل پرنوٹس، فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

 سزائے موت کے مجرم کی اپیل پرنوٹس، فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چونیاں میں چار بچوں کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت کی اپیل پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے، مسٹرجسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے اپیل پر سماعت کی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم شہزادہ سہیل کو 12 دفعہ سزائے موت کا حکم دیا، مقدمہ مدعی کی جانب سے سردار علی احمد ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیارکیا کہ مجرم رکشا ڈائیور تھا اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی کا عادی مجرم تھا،ماتحت عدالت نے مجرم کو آئین اور قانون کے مطابق سزا سنائی ہے،مجرم کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 

مجرم کی اپیل

مزید :

صفحہ آخر -