سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کی خدمات 3سال کیلئے وفاق کے سپرد
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کی خدمات وفاقی حکومت کی سپرد کردیں، وفاقی حکومت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کو گوجرانولہ بینکنگ کورٹ کا جج تعینات کردیا ہے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، فاضل جج کی خدمات کو تین سال کے لیے وفاقی حکومت کی سپرد کی گئی ہیں۔
سیشن جج