سیالکوٹ سانحہ پر پاکستان کا مجموعی ردعمل مثبت پیشرفت، بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال ابتر: صدر مملکت 

سیالکوٹ سانحہ پر پاکستان کا مجموعی ردعمل مثبت پیشرفت، بھارت میں اقلیتوں کی ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سانحہ پر مجموعی طور پر پاکستان کا ردعمل مثبت پیشرفت کا عکاس ہے، اس کے برعکس بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ابتر اور نارواسلوک برتا جا رہا ہے،خواتین کو وراثتی حقوق نہ دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اس مقصد کیلئے قانون سازی اور قانون نافذ کرنے کیلئے کام کیا، خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، خواتین کو ہنر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان قرضوں کی صورت میں مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے حوالہ سے پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا   اور عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کے نقطہ نظر کا اعتراف کیا جا رہا ہے،ہم نے افغانستان کو تنہا ہونے سے بچایا،تین چار سال میں ملک کی دیگر مصنوعات کے مقابلے میں آئی ٹی کی برآمدات زیادہ ہونے کا امکان ہے، 2026-27 تک آئی ٹی برآمدات 8 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، ڈیجیٹلائزیشن  سے پارلیمان کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان پروگرامز اہم پیشرفت ہیں جن کے تحت کاروبار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ ہر طبقہ کو آگے بڑھنے کا راستہ دیا جانا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کوویڈ کے خلاف جنگ   میں  کارکردگی دکھائی   اور اسی طرح فکری اعتبار سے بھی پاکستان کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بدھ کو  صدرمملکت نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو  میں  کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے حوالہ سے پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کے نقطہ نظر کا اعتراف کیا جا رہا ہے، ملک میں خواتین، خصوصی افراد اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔انہوں نے  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات بڑھ کر تقریبا 2 ارب ڈالر ہو گئی ہیں جو اس سال کے آخر تک ساڑھے 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، تین چار سال میں ملک کی دیگر مصنوعات کے مقابلے میں آئی ٹی کی برآمدات زیادہ ہونے کا امکان ہے، 27-2026 تک آئی ٹی برآمدات 8 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، مستقبل کی نئی انڈسٹری آئی ٹی ہے اور دنیا کو اس کی ضرورت ہے جس کا پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -