افغانستان میں گیس بھر نے، لینڈ سلائیڈنگ واقعات، 9شہری جاں بحق، 4زخمی 

افغانستان میں گیس بھر نے، لینڈ سلائیڈنگ واقعات، 9شہری جاں بحق، 4زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


کابل(این این آئی)افغانستان کے مختلف صوبوں میں گیس بھرجانے اور لینڈسلائیڈنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک ہی خاندان کے5 افرادسمیت مجموعی طورپرنو9افغان شہری جاں بحق اور4 دیگر زخمی ہوگئے۔ صوبہ لغمان میں کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ماں باپ اور3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے(5) افرادجبکہ صوبہ بدخشاں اور صوبہ غور میں برفانی تودہ گرنے اور لینڈسلائیڈنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک بچی سمیت(4) افغان شہری زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی اور5شہریوں کو بچالیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شب صوبہ لغمان کے ضلع قرغائی میں ایک گھرکے کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افرادمیں ماں باپ اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔اسی طرح صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان کے پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افغان شہری موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ 5 کو بچالیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی صوبہ غورکے ضلع شہرک میں واقع ایک گھر لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آکر مکمل طورپرتباہ ہوگیا جبکہ ملبے تلے آکر ایک دس سالہ بچی جاں بحق اورگھرانے کے چاردیگر افراد زخمی ہوگئے۔
افغانستان

مزید :

صفحہ آخر -