پی ٹی آئی ملائیشیا کے انتخابات،ملک تنویر صدر، منیر حسین سینئر نائب صدر منتخب

پی ٹی آئی ملائیشیا کے انتخابات،ملک تنویر صدر، منیر حسین سینئر نائب صدر منتخب

  

کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2022خان ٹائیگرز نے ایک بار پھر میدان مارلیا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2022 خان ٹائیگرز پینل نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی کامیاب ہونے والے پینل میں۔صدر ملک تنویر،نائب صدر سید منیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری واجد خان،ایڈیشنل سیکریٹری شاہد یوسف خان، سیکرٹری انفارمیشن توکیمنیر،وومن سیکرٹری ندا منیر شاہ انچارج میڈیا سیل  فاروق ملک شامل ہیں کامیابی کے بعد صدر تنویر  ملک اور سینئر نائب صدرسید منیر حسین شاہ نے کہا یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور جس طرح اس سے پہلے ہماری ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور کوڈ 19 کے دوران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر طرح سے امداد کی ہے انشاء اللہ ہم آنے والے دنوں میں مزید بہتری کے لیے کام کریں گے۔

انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -