شمالی کوریا میزائل تجربات، امریکہ کا طلب کردہ سلامتی کونسل اجلاس آج ہو گا 

شمالی کوریا میزائل تجربات، امریکہ کا طلب کردہ سلامتی کونسل اجلاس آج ہو گا 

  

 واشنگٹن(آئی این پی) امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے کئے گئے میزائل تجربات نے یورپی ممالک  سمیت خطے کے دیگر ممالک کو سوچنے پر مجبور کر دیا‘ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں جبکہ امریکہ نے (آج) جمعرات کو سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔ بدھ کو غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ (آج) جمعرات کو ہوب گا۔برطانیہ، فرانس‘ آئی لینڈ‘  میکسیکو اورالبانیہ نے اجلاس کی حمایت کی ہے۔ شمالی کوریا پرسلامتی کونسل کا اجلاس (آج) ہوگا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔شمالی کوریا نے رواں ماہ سپر سونک سمیت چار میزائل تجربات کیے ہیں۔

سلامتی کونسل 

مزید :

صفحہ آخر -