نسلہ ٹاور کیس، بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی

نسلہ ٹاور کیس، بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی

  

 کراچی (آئی این پی) نسلہ ٹاور کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔ بلڈرز نے نسلہ ٹاور کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے بلڈرز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ یاد رہے سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نسلہ بلڈر ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -