منو بھائی کی دُکھی انسانیت کیلئے خدمات مثالی ہیں،اعجاز عالم آگسٹن

منو بھائی کی دُکھی انسانیت کیلئے خدمات مثالی ہیں،اعجاز عالم آگسٹن

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے مصروف کالم نگار منیر احمدقریشی المعروف منو بھائی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے منو بھائی ہمیشہ امر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے لیے انکا ادارہ آج بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے جبکہ منو بھائی نے بہت سے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ منو بھائی کو پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جبکہ منو بھائی کے خدمت کے جذبے کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ اعجاز عالم نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق فلاحی کے اداروں کے سنگ کھڑا ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی پنجاب حکومت کا اہم مقصد ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -