سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کالم نگار مظہر برلاس کے اعزاز میں عشائیہ

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کالم نگار مظہر برلاس کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ لاہور الحاج قیصر امین بٹ نے چیئرمین مجلس ترقی ادب، مصنف و کالم نگار منصور آفاق اور ممبر پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) شکایت سیل کمیٹی کا لم نگار و تجزیہ نگار مظہر برلاس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ چیئرمین مجلس ترقی ادب کالم نگار منصور آفاق اور ممبر پیمرا شکایت سیل کمیٹی کالم نگار مظہر برلاس نے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کو چیئرمین اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

، جبکہ قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مشن ہر صورت جاری رہیگا۔ اس نیک مشن کو جلد مکمل کرنے کیلئے مخیر حضرات کو دل کھول کر عطیات دینا ہونگے۔جبکہ جنرل سیکرٹری اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک نے مصنف وکالم نگار منصور آفاق اور تجزیہ نگار مظہر برلاس کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ عشائیے میں، چیئرپرسن سایہ ویلفیئرفاؤنڈیشن مس کومل سلیم، کشمیری رہنما مرزاصادق جرال، جنرل سیکرٹری ورلڈ کالمسٹ کلب محمد ناصر اقبال خان، فنانس سیکرٹری اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ سہیل مغل، سینئر نائب صدر ورلڈ کالمسٹ کلب مرزا رضوان،نامور نعت خواں الحاج محمد سلیم ہاشمی، تجمل انصاری، مرزاحبیب جرال،حافظ عدنان بٹ سمیت دیگر شریک تھے۔اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -