ہیلی کالج میں جھگڑا،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

ہیلی کالج میں جھگڑا،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا، ترجمان پنجاب ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ چند شر پسند عناصر نے ہیلی کالج آف کامرس میں جھگڑا کر کے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے جن پر مقدمات درج کرا رہے ہیں،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی میں بھی بھیج دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی کے گارڈز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات سنبھالے۔واقعہ میں ملوث طلباء کو ڈسپلنری کارروائی کے بعد یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔

 اور غنڈہ عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -