کمر توڑ مہنگائی حکمرانوں کو لے  ڈوبے گی، ڈاکٹر محمد زبیر

کمر توڑ مہنگائی حکمرانوں کو لے  ڈوبے گی، ڈاکٹر محمد زبیر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے مرکزی صدرو ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے منی بجٹ کے نتیجہ میں ہونے والی مہنگائی حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔ عوام مہنگائی کے نئے سیلاب کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، بجلی پیٹرولیم مصنوعات،خوردنی آئل اور گھی سمیت دیگر اشیاء صرف کی قیمتوں میں طالمانہ اضافہ عوام کے خلاف موت کا پروانہ ہے۔

،ضمنی بجٹ میں عوام پر360ارب کاٹیکسز کی مد بوجھ ڈالا گیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا مذاق اور ملک کی 90فی صد آبادی کو بھوک اور افلاس کے موت کے منہ میں ڈالنا ہے۔ دوسری جانب کاشتکار طبقہ بھی حکمرانوں کے ظلم کا شکار ہے جو یوریا کھاد کے لئے مارا مارا پھر رہا ہے۔ ریاست مدینہ میں عوام کو مہنگائی کے سونائی میں زندہ درغور نہیں کیا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعتی ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر صفدر شاہ مفتی نعیم جاوید نوری سمیت دیگر بھی موجود تھے،ڈاکٹر زبیر کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری اور بجلی کے بحران سے تنگ عوام کے سینوں میں ایک نیا لاوا پکنا شروع ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتہائی مو ¿ثراقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز تمام نعمتوں سے مالا مال ملک ہے مگر حکمرانوں کی نااہلیوں نے غریب عوام کو فاقہ کشیوں پر مجبور کر رکھا ہے عوام سبزیوں،پھلوں اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں جبکہ سرمایہ دار ناجائز منافع خوری کررہے ہیں جنہیں کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -