24جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار مارچ کیا جائیگا،بیگم بیلم حسنین

 24جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار مارچ کیا جائیگا،بیگم بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت کیخلاف 24 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہوکر مارچ کیا جائیگا جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنان، کسان،زمیندار، تاجر،وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے اور اس مارچ کی کامیابی کیلئے ضلع،تحصیل،سٹی تنظیموں کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے انہیں ایجنڈا دیا جارہا ہے اور ڈویژنل کی سطح پر بھی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شرکت کریگی پیپلزپارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس نے گراس روٹ لیول کی سیاست کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جب تک عام آدمی کا معیارزندگی بلند نہیں ہوگا حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں ہیں ہمار ی منزل اقتدار نہیں بلکہ اقتدار میں آکر ملکی خودمختاری اور عوامی ترقی وخوشحالی ہے پیپلزپارٹی کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے قائدین نے کبھی بھی شارٹ کٹ نہیں بلکہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے۔
 انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انشاء اللہ پاکستان کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل سے نکال باہر کیا جائیگا۔