محمد اسلم رامے نے ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی پنجاب کا چارج سنبھال لیا

محمد اسلم رامے نے ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی پنجاب کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)محمد اسلم رامے نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں بطور ڈائریکٹر ریونیو کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز شروع کر دیا۔محمد اسلم رامے نے 2000 ء  میں بطور آفیسرمحکمہ زکوٰۃ وعشر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ نہوں نے گجرات، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولپوراور ساہیوال میں مختلف حیثیتوں سے اپنے سرکاری فرائض سرانجام دئیے۔اْنہوں نے لاہور میں بطور ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر بھی کام کیا ہے۔ان کا شمار پنجاب کے نہایت ہی ایماندار محنتی اور قابل آفیسران میں ہو تا ہے۔ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعداظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی گڈگورنس، ٹرانسپیرنسی اور سروس ڈیلوری پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کافوری حل ہی میرا مشن ہے۔

 اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔