ایس ڈی اوز لیسکو کے اعزاز میں ظہرانہ 

ایس ڈی اوز لیسکو کے اعزاز میں ظہرانہ 

  

لاہور(خبرنگار)لیسکو کے سرکل قصور اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایس ڈی اوز کے اعزاز میں کینال ریسٹ ہاؤس بلوکی میں ظہرانہ دیا گیا۔تقریب کے منتظمین لیسکو سب ڈویژن پھول نگر،سرفراز نگر،جمبر اور سرائے مغل کے ایس ڈی اوز تھے۔ لیسکو افسران نے ریسٹ ہاؤس کے خوبصورت ماحول سے خوب لطف اندوز ہوئے اور کرکٹ کھیلی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک ہی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکاروں کی ایسی تقاریب محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی اور معاشرتی مسائل کو سمجھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر اس بات کا عزم کیا گیا کہ بجلی چوروں، کرپشن کے خاتمے اور کمپنی کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -