اپوزیشن خود ایک دوسرے کے خلاف لانگ مارچ کر رہی ہے، شمسہ علی

    اپوزیشن خود ایک دوسرے کے خلاف لانگ مارچ کر رہی ہے، شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہے۔ ان کا کوئی بیانہ اور ایجنڈا نہ ہے یہ صرف عمران خان دشمنی پر پارٹی کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ان کو ملک وقوم کی خیر خواہی سے کوئی واسطہ نہ ہے آئی ایم ایف کے 22 پروگرامز میں سے 13 پروگرام نواز لیگ کے دور میں لائے گئے وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بچانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس میں وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جو 20ارب کا ریلیف پیکج دیا ہے وہ انکی عوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لانگ مارچ پر بھی ڈبل مارچ کررہی ہے یہ رینٹ اے کراؤڈ کے مشہور کردار ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی اس طرح کے لانگ مارچ کرکے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیکی کوششیں کی ہیں یہ لانگ مارچ بھی مارچ میں بری طرح فلاپ ہوگا وزیراعظم عمران خان اورانکی حکومت کی اپنی آئینی مدت پوری کریگی انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سوا ارب روپے کے ترقیاتی پیکج سے تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا جس سے عوام کی دیرینہ محرومیاں ختم ہونے کیساتھ ان کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -