سیالکوٹ کے نوجوان سہیل احمد کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں، خرم نواز گنڈا پور

  سیالکوٹ کے نوجوان سہیل احمد کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں، خرم نواز گنڈا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) سیالکوٹ کے نوجوان سہیل احمد کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں۔سہیل احمد کو ایمن آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا مگر افسوس مقامی پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کو ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

 ایف آئی آر درج کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ ذاتی طور پر اس کی انکوائری کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے نااہلی چھپانے کے لئے خونی ڈکیتی کی اس واردات کو ذاتی رنجش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ غلط ایف آئی آر کا انداراج کرنے پر بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بھی سہیل احمد کے اندوہناک قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -