پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے تاجر بھی پریشان ہیں،حافظ عابد علی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے تاجر بھی پریشان ہیں،حافظ عابد علی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ مہنگائی کا عفریت نے کاروباری حالات کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے۔ تاجر غیر یقینی صورتحال سے دوچار، اعتماد اور یقین کی فضاء ختم ہوتی جارہی ہے۔ کاروبار بند گلی کی طرف جارہے ہیں غربت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ مہنگائی کی چکی میں غریب عام آدمی اور متوسط طبقہ پس رہا ہے۔ تجارتی حلقے بحران اور  معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ عوام مہنگائی کی شرح میں بدترین اضافے سے بدحال اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔ ملک میں کاروباری حلقے مسلسل دشوار اور کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں۔ حکومت غریب اور متوسط طبقے کی حالت زار پر رحم کرے اور حالات میں بہتری لے کر آئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے فی الفور کاروباری عوامی حلقوں کی داد رسی کی جائے۔ مہنگائی کی شدت میں کمی لائی جائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -