ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے مطالبہ کی قرار داد اسمبلی میں جمع

ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے مطالبہ کی قرار داد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ صوبائی دارالحکومت میں دودھ،کولڈ ڈرنک، مرغی، انڈوں سمیت متعدد اشیاء میں ملاوٹ اور غیر معیاری چیزوں کی فروخت عروج پر ہے۔ لاہور کے مقامی علاقوں میں گلی محلوں میں جعلی کولڈ ڈرنک بنائی جارہی ہیں۔ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بھی جاری ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کرتی ہے۔اگلے دن وہی مافیا دوبارہ دوبارہ اپنا گھناؤنا کاروبار شروع کردیتے ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ غیر معیاری اشیاء اور ملاوٹ شدہ چیزیں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ملاوٹ شدہ اور جعلی اشیا فروخت کرنے والوں کے کاروبار مستقل بند کیے جائیں۔