صوبائی وزیر راجہ یاسر عمایوں سے ناصر سلمان کی ملاقات پارٹی تنظیم کے حوالے سے گفتگو
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان نے ملاقات کی اور انہیں جنرل سیکرٹری پنجاب بننے پر مبارکباد اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارٹی تنظیم کو مضبوط اور فعال بنائیں گے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور وفاقی جماعت ہے، مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس موقع پر ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ جنرل سیکرٹری پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کو ذمہ داری ملنے پر کارکن بہت خوش ہیں۔
اور ان کو یہ عہدہ ملنے سے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں وہ اپنا بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔