تحریک صراط مستقیم جمادی ثانیہ کو ماہ صدیقِ اکبرؓ کے طور پر منارہی ہے

  تحریک صراط مستقیم جمادی ثانیہ کو ماہ صدیقِ اکبرؓ کے طور پر منارہی ہے

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک کے طول و عرض میں خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی یاد میں جمادی ثانیہ کو ماہ صدیقِ اکبرؓ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ تحریک صراط مستقیم کے ہزاروں مبلغین چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل و مناقب، آپ کی دینی خدمات، آپ کی روشن تعلیمات اور اْمت پر آپ کے احسانات کے بارے میں محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔ قرآنی آیات اور احادیث رسول ؐ کی روشنی میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حفاظتِ دین اور عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کردار اجاگر کیا جارہا ہے۔

 اسی سلسلہ میں لاہور میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں 23 جنوری کو صبح 9 بجے ”صدائے حق کنونشن“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ صدائے حق کنونشن میں 20 فروری کو ہونے والی ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کنونشن میں مختلف اضلاع کے تنظیمی وفود شرکت کریں گے۔ دریں اثناء  ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ”نظام ِ اسلام“کے بہت بڑے محافظ اور راز دارِنبوت تھے۔اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا خاتمہ آپ کا سنہری کارنامہ ہے۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سالار صحابہ اورقائدِ اْمت ہیں۔آپ کی شجاعت،بصیرت اور ہمت سے اسلام کو بہت قوت ملی۔ آپ نے عشق رسول? کا ایک نصاب اْمت کو عطا کیا۔ آپ استقامت اور عزیمت کے ذریعے تمام مسائل پر غالب آئے۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں پر آپ کی تقلید لازم ہے۔آج مسلم حکمرانوں کی غیروں سے دوستی نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔اْمت مسلمہ کی فلاح اسی میں ہے کہ جدا اسلامی بلاک تشکیل دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -