پاکستان کو کسی صورت سیکولر نہیں بننے دیں گے،مولانا علیم الدین شاکر

پاکستان کو کسی صورت سیکولر نہیں بننے دیں گے،مولانا علیم الدین شاکر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان لاہور، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر للبنات،مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر بننے دینگے نہ توہین رسالتؐ برداشت ہے،قرآن و سنت کا نفاذ ملک میں امن کا ضامن ہے،اسلامی تہذیب کے روشن آسار دینی مدارس کا ثمر ہیں، اغیار کی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے علما ء  اکرام کا اتحاد ناگزیر ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور میں جے یو آئی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ مدرسہ کسی بلڈنگ کا نام نہیں بلکہ علم،طالب علم اور معلم کی تکون کا نام ہے دنیا کی کوئی این جی اوز اور فلاحی ادارہ دینی مدارس کے فلاحی نظام کا مقابلہ نہیں کر سکتا،دینی مدارس رشد و ہدایت کے سرچشمہ،علم و حکمت کے مراکز اور اسلامی اقدار کے حقیقی محافظ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -