وزیراعلیٰ پنجاب کی نمبرون کارکردگی جھوٹ کا پلندا ہے،نرگس فیض ملک

وزیراعلیٰ پنجاب کی نمبرون کارکردگی جھوٹ کا پلندا ہے،نرگس فیض ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں کو اپنے حق میں سروے جاری کرواتے وقت اس بات کی بھی سمجھ نہیں آئی کہ جس جعلی اور بے بنیاد سروے میں انہوں نے موجودہ وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا ہے تو ایسا کرکے انہوں نے جہاں جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے تو وہیں پر انہوں نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ ان کے اپنے وزیر اعظم کی کارکردگی زیرو ہے اور بنی گالا کی پہاڑیوں پر بیٹھا ہوا شخص ان کے سروے میں بھی ناکام ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اس قدر نالائق ہیں کہ ان کو نقل اور جھوٹ بھی نہیں بولنا آتا پورے پاکستان کی عوام یہ جانتی ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی وفاقی حکومت کی جانب سے سوتیلوں والا سلوک ہونے کے باوجود ایک مثالی کارکردگی ہے۔

 سندھ حکومت نے تعلیم و صحت کے میدان میں جو کام کیئے اس کا اعتراف ڈبلیو ایچ او نے بھی کیا بلکہ سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ان کو بیرون ممالک سے کویڈ کے دوران فنڈز ملے جن کو یہ لوگ کھا پی گئے اور حساب بھی دینے کو تیار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -