گردوں کی خرید و فروخت،ڈاکٹر فہیم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 گردوں کی خرید و فروخت،ڈاکٹر فہیم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے مانگا منڈی میں غیر قانونی گردوں کی خرید و فروخت کرنیوالے ڈاکٹر فہیم اسلم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔
،ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ مانگا منڈی میں گردوں کی خریدوفروخت کرنے والا بڑا گروہ منظر عام لایا گیا ہے، دلاور حسین کے گردے خراب تھے،منیر نامی بندے نے نوروز ہسپتال میں جانے کو کہا، 9روز ہسپتال میں ڈاکٹر فہیم اسلم کے ساتھ کڈنی چینج کرنے کا 35لاکھ روپے میں طے ہوا، ڈاکٹر فہیم اسلم اور ڈاکٹر بلال نے ساڑھے 33لاکھ نقد وصول کئے، گردہ تبدیل نہ ہونے پر ڈاکٹر فہیم اسلم اور ڈاکٹر بلال مدعیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے،عدالت نے ایف آئی اے کی ملزم کی10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -