غیر قانونی ادویات کیس، ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرلی

   غیر قانونی ادویات کیس، ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرلی

  

لاہور(نامہ نگار) چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے قصور میں میڈیکل سٹور پر غیر قانونی ادویات بیچنے والے ملزم محمد ندیم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکرلی،ملزم کی عبوری ضمانت کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے قصور میں ایک میڈیکل سٹور بنا رکھا ہے، ملزم کے میڈیکل سٹور سے غیر قانونی ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات شامل ہیں، عبوری ضمانت حاصل کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

مزید :

علاقائی -