ڈکیت گینگ کے 2ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  ڈکیت گینگ کے 2ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جودیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ڈکیت گینگ کے 2ملزموں محمد علی اور علی خان 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔

،دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سبزہ زار کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزمان معصوم شہریوں کو موٹر سائیکل پر لوٹتے ہیں، ملزمان سے چوری شدہ مال برآمد کیا جانا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -