جعلی دستاویزات بنا کر پراپرٹی ہتھیانے والے ملزمان کی ضمانت منظور 

   جعلی دستاویزات بنا کر پراپرٹی ہتھیانے والے ملزمان کی ضمانت منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جعلی دستاویزات بنا کر پراپرٹی ہتھیانے والے ملزمان ظہیر الدین اور محمد افضال کی  بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہیں،ملزموں کی طرف سے وکیل نے موقف اختیارکیا گیا کہ انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیاہے۔

،ان کا مقدمہ سے کوئی لینا دینا نہیں، ایف آئی اے نے شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاہے،ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف دستاویزات کیس میں مقدمہ کیا،ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف ابھی تک ناکافی شواہد دیے گئے ہیں۔

،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -