توہین مذہب مقدمہ میں ملوث خاتون فریدہ بی بی کو رہا کرنے کاحکم

   توہین مذہب مقدمہ میں ملوث خاتون فریدہ بی بی کو رہا کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے توہین مذہب کے مقدمہ میں ملوث خاتون فریدہ بی بی کو رہا کرنے کاحکم دیدیاہے،عدالت نے ملزمہ کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کاحکم جاری کیاہے، ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسنین اظہر شاہ نے تحریری فیصلہ سنایاہے،خاتون کے خلاف تھانہ یکی گیٹ پولیس نے 2020 ء میں مقدمہ درج کیا تھا، خاتون پر عبادات سے متعلق کتاب جلانے کا الزام تھا،عدالت میں پراسیکیوشن ملزمہ خاتون کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -