چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ ہنجروال کو شو کاز 

چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ ہنجروال کو شو کاز 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شفیق الرحمان نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ ہنجروال کو شو کاز نوٹس جاری کردیاہے،عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں یہ شو کاز نوٹس جاری کیاہے۔

،عدالت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او کو متعدد بار کہنے پر بھی کیس کا چالان پیش نہیں کیا،مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہورہاہے، ایس ایچ او تھانہ ہنجروال 26 جنوری تک مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش کرے، عدالت میں وقت پر چالان جمع نہ کرانے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کرنے کاحکم جاری کیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -