صارف عدالت، رحمان فرنیچر مالک کو ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہرجانہ کاحکم

      صارف عدالت، رحمان فرنیچر مالک کو ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہرجانہ کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے دیمک لگا فرنیچر بیچنے والے اچھرہ کے رحمان ووڈ فرنیچر کو ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہرجانہ اداکرنے کاحکم دے دیاہے،صارف عدالت کے جج وسیم افضل میاں نے محمد زاہد کی ہرجانہ کی درخواست پرڈگری جاری کی ہے، عدالت نے کہا کہ شہری نے رحمان ووڈ ورکس سے لکڑی کا بنا فرنیچر خریدا، دکان دار نے فرنیچر کی لائف ٹائم گارنٹی دی، شہری نے گھر آ کر معائنہ کیا تو لکڑی کے تمام فرنیچر کو دیمک لگی ہوئی تھی، شہری نے اپنے سامان کیلئے 1 لاکھ 27 ہزار روپے دیئے، دکان دار سے سامان واپس کرنے کا کہا تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔

مزید :

علاقائی -