شہری کا چیئرمین اور ایم ڈی، پی آئی اے کو5کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس 

  شہری کا چیئرمین اور ایم ڈی، پی آئی اے کو5کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار)دبئی سے آنے والے شہری کو لاہور کی بجائے اسلام آباد اتارنے پرشہری نے چیئرمین اور ایم ڈی پی آئی اے کو5کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیاہے،دبئی پلٹ شہری انجینئرخالد محمود نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ لیگل نوٹس بھجوایا ہے،لیگل نوٹس میں کہا گیاہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی فلائٹ کوکسی جواز کے بغیراسلام آباد لے جایاگیا،شہری کو لاہورپہنچانے کی بجائے زبردستی اسلام آباد ائیرپورٹ اتار دیا گیا جس کے بعد شہری کوکھٹارہ بس کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا،لیگل نوٹس میں مزید کہا گیاہے کہ پی آئی اے کے اس اقدام سے شہری کوذہنی اور جسمانی کوفت کاسامنا کرنا پڑا اگر دادرسی نہ کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -