خاتون کی جائیداد لوگوں کو بیچنے والے پراپرٹی ڈیلر پرفرد جرم عائد

   خاتون کی جائیداد لوگوں کو بیچنے والے پراپرٹی ڈیلر پرفرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے سینئر سول جج عامر نذیراعوان نے خاتون کی جائیداد کو مختلف لوگوں کو بیچنے والے پراپرٹی ڈیلر ملزم محمدا سلم پرفرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکارکیاہے،امانت میں خیانت کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے خاتون کی جائیداد دو مختلف لوگوں کو بیک وقت بیچ دی، ملزم پراپرٹی ڈیلر ہے اور 10 لاکھ روپے کی جگہ کے عوض 30 لاکھ لے چکا ہے، عدالت سے استدعا ہے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -