نازیبا ویڈیوزکیس، خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

   نازیبا ویڈیوزکیس، خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوزکیس میں تمام ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا موقع دیتے ہوئے مزیدسماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی،دوران سماعت فاضل جج اور وکلاء میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا،ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین شاہین نے سٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کا حکم جاری کردیاہے،گزشتہ روز متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت پیش ہو ئیں اور کہا کہ چار ملزمان اداکارہ خوشبو،حیدر علی اور بہادر علی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، ان ملزمان نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل نہیں کیں، عدالت ان ملزمان کی ضمانتیں منظور کرے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہو گا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے، عدالت نے کہا تو پھر میں ان ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیتا ہوں،جس پر وکلاء نے فاضل جج سے کہا آپ کیسے ضمانت خارج کر سکتے ہیں۔

،فاضل جج نے کہاآپ کون ہوتے ہیں مجھے یہ پوچھنے والے؟اسی دوران وکلا ء اور عدالت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے عامر مارتھ نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -