تھانہ شیرا کوٹ میں خاتون سے فراڈ کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

   تھانہ شیرا کوٹ میں خاتون سے فراڈ کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور (کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ پولیس نے پلاٹ کی رقم کے عوض خاتون سے فراڈ کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کی مدعیہ عابدہ بی بی نے درج ہونیوالی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں لاہور کی رہائشی ان پڑھ خاتون ہوں۔ سائلہ کو اپنے گھر کیلئے پلاٹ کی ضرورت تھی تو ملزمان ندیم،صابر علی،امیر علی،رؤف بھٹی اور مسمات عاصمہ صابرنے سائلہ کو سید خرم عباس کا ملکیتی پلاٹ شمشان گاٹھ بند روڈ لاہور کے قریب دکھایاہم نے اقرار نامہ خریدلیا، پلاٹ کا مبلغ 20 لاکھ روپے میں سودا طے کیا،سائلہ نے روبرو گواہان یکم جنوری2021 کو ملزمان متذکرہ بالا کو 5 لاکھ روپے دیکر اقرار نامہ لکھوا لیا،ملزمان نے باقی 15 لاکھ روپے بھی رقم وصول کرلئے لیکن آج تک رجسٹری کروا ئی نہ ہی بیس لاکھ روپے واپس کئے، سائلہ کو معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے پلاٹ کے اصل مالک کو 4 لاکھ 40 ہزار روپے کے علاوہ کوئی رقم ادا نہیں کی، رقم مانگنے پر اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے میرا نقصان پورا کروایاجائے۔

مزید :

علاقائی -