سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منو بھائی کی سالانہ برسی کی تقریب

سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منو بھائی کی سالانہ برسی کی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)  سُندس فاؤنڈیشن میں منو بھائی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا  تقریب کا بنیادی مقصد منو بھائی کی ادبی سماجی،سیاسی، کالم نویسی، شاعرانہ اور ڈرامہ نویسی اور بالخصوص تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کیلئے انکی کاوشوں کونہ صرف سراہانا تھا۔مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی نہ صرف عظیم دانشور تھے بلکہ ان کی زندگی کا خوبصورت پہلو انسانیت کی فلاح اور پاکستان سے تھیلے سیمیا جیسے موذی مرض کا خاتمہ تھا۔ ان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو ان کی ڈرامہ نویسی اور انکی شاعری سے باخوبی جھلکتا ہے۔ شرکا ء نے آج کی تقریب کے حوالے سے منو بھائی کی خدمات کو زبردست لفظوں میں سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہم سب مل کر سُندس فاؤنڈیشن کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ سُندس فاؤنڈیشن منو بھائی کا خواب تھا۔شرکاء میں لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری، بابا نجمی، کاشف منیر، ڈاکٹر بلال، عبداللہ ملک، آصف عفان، پروفیسر شاہد، اسلم کمال، صفیہ اسحاق، ڈاکٹر عدنان، علی روف اور محمد یعقوب نے بھی خطاب کیا۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈرامہ نویس، مصنف،شاعر اور کالم نویس منو بھائی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے۔منو بھائی نے بہت سے ڈرامے لکھے لیکن سونا چاندی ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 2007 ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔  1982ء  میں پی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سونا چاندی لکھا جو بے حد مقبول ہوا۔منوبھائی 1933ء  میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 19 جنوری 2018ء کو 85 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔تقریب کے آخر میں منو بھائی کے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -