کوارڈینیٹر گورنر پنجاب عظمت علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

کوارڈینیٹر گورنر پنجاب عظمت علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  سینئر تاجر رہنما وقاص منیر کی طرف سے کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چوہدری، ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس ذیشان ملک، پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد، صدر مرکزی تنظیم تاجران سینٹرل پنجاب میاں محمد ادریس، سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم، جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر، نائب صدر شیخ عبدالمتین، نائب صدر میاں ہارون رشید، نائب صدر ملک سلیم اور میاں ظفر نے خصوصی شرکت کی۔ شیر لاہور سید عظمت علی شاہ کے اعزاز میں منعقدہ پرتکلف عشایئے میں ہر دلعزیز تاجر رہنماؤں نے لاہور کے تجارتی حلقوں کی صورتحال مسائل ودیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ نے سینئر تاجر رہنما وقاص منیر کی جانب سے پرتکلف اور پر خلوص عشایئے کے اہتمام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر قائدین کی محبتوں کی پھیلی بساط دل و جان سے مخلص رشتوں کی عکاسی ہے۔ ہمارا یہ عہد ہے کہ تاجر بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشوں کو اسی عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

  اس موقع پر سینئر تاجر رہنما وقاص منیر نے شیر لاہور کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب میں شریک سینئر تاجر شخصیات کی عزت افزائی اور آمد کو محبتوں کے بندھن میں جڑے بے لوث رشتے قرار دیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -