سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

  سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

یہ ایوان لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔لاہور کے متعدد بڑے ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بند ہو چکی ہے۔اکثر ہسپتالوں میں ایم آر آئی اور سٹی سکین کی مشیں تک خراب پڑی ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور مفت ادویاتی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔خراب مشنری کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -