محمد صدیق کیانی کی گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آرترقی

محمد صدیق کیانی کی گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آرترقی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلشنز ڈی جی پی آر لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے فرائض سرانجام دینے والے محمد صدیق کیانی کو گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے طور پر ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد صدیق کیانی کا شمار ڈی جی پی آر کے محنتی تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈی جی پی آر کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں پر  اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ڈی جی پی آر پنجاب کے افسران اور ملازمین نے ترقی پر محمد صدیق کیانی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی محنت و جذبے کے ساتھ  خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -