چیف لیسکو کی ای کچہری، شکایات حل کرنے کے احکامات

  چیف لیسکو کی ای کچہری، شکایات حل کرنے کے احکامات

  

لاہور(خبرنگار)چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے گزشتہ روز لیسکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سْنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ لیسکو کی خصوصی ای کچہری میں آپریشن ڈائریکٹر شاہد حیدر،ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل،چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈی جی امپلیمنٹیشن ضمیر حسین کلاچی،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر،چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ محمد عمران، منیجر کمپلینٹ سیل طاہر محمود ندیم اورکنسلٹنٹ پبلک ریلیشن افشاں مدثر بھی موجود تھیں جبکہ تمام آپریشن سرکلز کے ایس ایز نے بھی آن لائن فیس بک سیشن میں شرکت کی۔ای کچہری میں مختلف نوعیت کی180 شکایات موصول ہوئیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کئیں۔ لیسکو چیف نے تمام افسران پر زور دیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -