تبدیلی سرکار نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی غریب کش مہنگائی نے غریبوں کو بھوک و افلاس کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور کردیاہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ رو رہے ہیں لیکن بے رحم حکمران مسلسل مہنگائی میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے اور حکمران الیکشن کے وقت کیئے گئے اپنے وعدوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس روپے کردیں وگرنہ ہم 27فروری کے کامیاب لانگ مارچ کے نتیجے میں ان کو حکومتی ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔انکا کہنا تھاکہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں صرف ان کے وزراء اور ان کی پارٹی کے کچھ خاص عہد ے والوں کے ہی حالات بدلے ہیں کئی کئی کنالوں کے سرکاری گھروں میں رہنے والے اپنی تمام تر ضروریات سرکاری خزانے اور لوٹ مار سے پوری کرنے والے کیا جانے کہ5،سات سو روپے کمانے والے مزدور کس طرح سے ان کی حکومت میں گزر بسر کررہے ہیں وہ اپنے مکان کا کرایہ کیسے ادا کرتے ہوں گے بجلی، پانی اور گیس کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے۔