صفائی اور سکیورٹی کے ملازمین کو احکامات کے باوجود کم تنخواہ دینے کا انکشاف

صفائی اور سکیورٹی کے ملازمین کو احکامات کے باوجود کم تنخواہ دینے کا انکشاف

  

      لاہور(فلم رپورٹر)داتادربارکے سیکیورٹی امور کے جائزے کے لئے وزیر اوقاف  پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت، ہجویر ی ہال داتاؒدربار میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف تجمل عباس رانا، ایس پی انویسٹی گیشن محمد سرفراز ورک،ایس پی آپریشنزسٹی ڈاکٹر نیئر رحمان بگٹی، ڈی ایس پی سیف سٹی اصغر علی گورائیہ،ڈی ایس پی سیکیورٹی داتاؒدربار کوثر پروین، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار خالد محمود سندھو، خطیب داتاؒدربار مفتی محمد رمضان سیالوی اورمنیجر اوقاف داتاؒدربار شیخ محمد جمیل نے شرکت کی۔اجلاس میں داتاؒدربار میں حاضری دینے والے زائرین کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اوقاف نے کہا کہ داتاؒدربار بر صغیر کا سب سے بڑا روحانی اور دینی مرکز ہے، یہا ں پر زائرین کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے کہا کہ داتاؒ دربار کے انتظامی امور کی بہتری کے لئے جملہ وسائل اور توانائی صرف کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -