رانا آصف اور عرفان غنی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر مقرر
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس رانا آصف اور عرفان غنی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر مقرر۔صدر میاں طلعت احمد کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری۔ رانا آصف اور عرفان غنی کا اظہار تشکر۔ روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم میاں طلعت احمد کے سپاہی ہیں الخدمت گروپ کے جانثار ہیں ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اس کے لئے کابینہ کے شکر گزار ہیں۔