ڈی ایچ اے فیز ون، کاشتکاروں کا لہسن کی پیداوار کے حوالے سے اجلاس

ڈی ایچ اے فیز ون، کاشتکاروں کا لہسن کی پیداوار کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) گارلک جی ون کی پروڈکشن پیوائی (خالص پن)  لہسن نارک جی ون کے کاشتکاروں کا ڈی ایچ اے فیز ون میں اجلاس، میزبان محمد اعلیٰ تھے۔ سید سبط حسن کی رہائش پر ہونے والے اجلاس میں صوابی سے ڈاکٹر محمد اسماعیل،لاہور سے فرقان وصی،کروڑ پکا سے میاں ارشد اقبال، بنو مختار لاہور سے عبدالرحمن، بورے والا سے فیصل ڈوگر،دیوان حضوری سے محسن علی،لاہور سے لقمان وینس کی خصوصی شرکت، اسلام آباد سے ڈاکٹر منصب ملتان سے کمانڈر شمیم بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔ غیر معمولی اجلاس میں لہسن گارلک جی ون کی پروڈکشن کے حوالے سے طویل بحث ہوئی جس میں ملاوٹ کے عنصر اور مارکیٹ میں چلنے والی افواہوں کی مذمت کی گئی۔ قومی ادارے کے ساتھ مل کر بہترین پروڈکشن کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے شرکاء کو بیرون ملک میں ہونے والی ریسرچ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اس سے فوائد اور پروڈکشن بڑھانے کے لئے تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -