بے شمار فلموں میں اہم کردار ادا کررہا ہوں، جانو بابا

بے شمار فلموں میں اہم کردار ادا کررہا ہوں، جانو بابا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)کامیڈین جانو بابا نے کہا ہے کہ میں ان دنوں فلموں میں بے حد مصروف ہوں آنے والی تمام فلموں میں میرے کردار مختلف نوعیت کے ہیں۔فلم ”انکاؤنٹر“میں میرا رول دیکھنے سے قابل ہوگا۔اس فلم میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔
۔ایک سوال کے جواب میں جانو بابا نے کہا کہ دنیا میں ماں سے زیادہ خوبصورت اور احساس کا رشتہ موجود نہیں،جن کی مائیں نہیں ہیں ان سے اس ہستی کی قدر پوچھیں جن کا دل ان کے لئے خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کا قیمتی اثاثہ ہے اور کوئی بھی رشتہ اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔جانو بابا نے کہا کہ جن لوگوں کی مائیں حیات ہیں میں انہیں نصیحت کروں گا کہ ان کی قدر کریں اور یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں و ہ ہر قدم پر کامیابی سمیٹتے ہیں اور ان کی راستے کی مشکلات خود بخود دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔

مزید :

کلچر -