اداکا ر شفقت چیمہ کی نئی فلم کل سینماء گھروں کی زینت بنے گی

اداکا ر شفقت چیمہ کی نئی فلم کل سینماء گھروں کی زینت بنے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارشفقت چیمہ کی نئی فلم ''پھرآگیا ہیرو“ کو کل سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،شکیل،فاطمہ عزیز،فریادعلی،بشارت علی شہزاد پرنس، رضا حسین، علی زیب سید،صام مغل، ماہین چودھری شامل ہیں،جبکہ فلم کے پروڈیوسر فریاد علی ہیں۔ نوجوان پروڈیوسر فریادعلی نے کہاہے کہ فلم'' پھر آگیا ہیرو'' بہت اچھی فلم ہے، اس میں تمام کردار بہت اچھے سے نبھائے گئے ہیں، نوجوان پروڈیوسر نے کہا کہ فلم'' پھر آگیا ہیرو'' کو کل پنجاب بھر کے ڈیجیٹل سنیما گھروں  میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم فلم بینوں اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی، فلم میں شائقین کو اچھی ایکشن فائٹ دیکھنے کوملے گی،وہ اپنی ڈیبیوفلم کو لے کر بہت پر امید اور پرجوش ہیں،فریادعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا،انہوں کہا کہ فلم کے ڈائریکٹرزمیرے دوستوں بشارت علی،شکیل سہوترا،عامرسہوترا نے فلم کو پایا تکمیل تک پہنچانے تک میرے ساتھ انتھک محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں ایک دن ضرور کامیاب کریں گے،ہم مل کر پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -